اسیل الحمد فارمولا کار چلانے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں

پیر 25 جون 2018 11:45

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) فرانس میں کاروں کی ریس میں فامولا کار چلانے والی اسیل الحمد پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس کی رینو کمپنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسیل الحمد فرانسیسی کار ریسنگ کی بحالی پر فارمولا گاڑی چلائیں گی۔ اسیل 2012ء میں مقابلے میں شریک ہوئی تھیں اور اب چند برس بعد مذکورہ ریس کی بحالی پر دوبارہ شریک ہورہی ہیں۔ اسیل پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سعودی کار اور موٹر سائیکل آرگنائزیشن کی رکنیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے 5 جون کو مشق کی غرض سے پہلی بار ای ٹوئنٹی گاڑی چلائی۔