زیورات کی برآمدات میں مئی کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات

پیر 25 جون 2018 11:45

زیورات کی برآمدات میں مئی کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مئی 2018ء کے دوران زیورات کی قومی برآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018ء کے دوران زیورات کی قومی برآمدات کا حجم 44 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2017ء کے دوران زیورات کی برآمدات کا حجم 40 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مئی 2017ء کے مقابلہ میں مئی 2018ء کے دوران زیورات کی قومی برآمدات میں 4 ملین روپے یعنی 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :