دودھ کی مصنوعات کی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.8 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

پیر جون 11:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں مارچ 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات 29.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ اپریل 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق مارچ 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوراندودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات کے حجم میں 6.2 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :