فرانس میں مسلمانوں پرحملوں کی منصوبہ بندی، 10 انتہا پسند گرفتار

پیر 25 جون 2018 11:52

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لے لیا ۔فرانس کے عدالتی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں۔ ان میں سے زیادہ افراد جزیرہ کورسیکا سے گرفتارکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان ومال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ فرانس کی داخلی سلامتی کے مانیٹرنگ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور ان پر پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان اسلحہ کے حصول کے لئے کوشاں تھے۔

متعلقہ عنوان :