سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سوا لاکھ خواتین کی درخواستیں

پیر جون 11:52

سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سوا لاکھ خواتین کی درخواستیں
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں دے دیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں خواتین کو پیشہ وارانہ انداز میں ڈرائیونگ سکھانے کیلئے 6 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خواہاں خواتین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ میجر جنرل منصور الترکی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ کی آزادی اور اپنے حق کے استعمال کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ٹریفک کے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندیں کریں۔