مصر ، پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کے فیصلے کی منظوری دیدی

پیر 25 جون 2018 11:52

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اٴْس فیصلے کی منظوری دیدی ہے جس میں السیسی نے ملک بھر میں نافذ ہنگامی حالت میں 14 جولائی سے مزید تین ماہ کے لئے توسیع کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق مصر کے دستور کی دفعہ 162 کے تحت صدر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور اس میں تین ماہ کی توسیع کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ مصر میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت کا نفاذ اپریل2017ء میں دو گرجاگھروں پر ہونے والے دھماکوں کے بعد کیا گیا تھا جن میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہر تین ماہ یا اس سے کچھ زائد عرصے کیلئے اس حالت میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :