چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے، گرین شرٹس کو اپنے تیسرے میچ میں ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا، رضوان سنیئر پاکستان ٹیم کی قیادت کرینگے

پیر 25 جون 2018 11:54

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کل منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ پاکستان ٹیم کو اپنے تیسرے میچ میں ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت رضوان سنیئر کرینگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آج منگل کو پہلا میچ ارجنٹائن اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور میزبان ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم اس سے قبل دو میچ کھیل چکی ہے جبکہ دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29 جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔