ورکرز فیڈریشن کی مزدور رہنمائوں کیلئے آگاہی ورکشاپ

پیر 25 جون 2018 11:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کیلئے مزدور قوانین اور سماجی تحفظ نیٹ ورک کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں مزدور غیر رسمی شعبوں یعنی گھریلو ملازمت، تعمیرات اور زرعی شعبوں میں کام کر رہے ‘ انہوں نے کہاکہ صوبائی لیبر قوانین پر نظرثانی اورغیر رسمی شعبوں کے مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کیلئے پی ڈبلیو ایف مہم چلائیگی تاکہ تمام مزدوروں کو یکساں حقوق ملیں۔

شوکت علی انجم نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ الیکشن سے قبل اپنے انتخابی منشور میں مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے نکات شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :