Live Updates

تحریک انصاف سیاسی مسافروں کی جماعت بن چکی ہے،انجینئر محمد ہمایون خان

پیر 25 جون 2018 11:56

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی مسافروں کی جماعت بن چکی ہے،مفاد و موقع پرستوں کے اس ٹولے کی اصلیت پہلے سینٹ اور اب انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے سامنے آچکی ہے جو پارٹی اپنے ورکرز کے ساتھ انصاف نہ کر سکے ان سے ملک وقوم کی بھلائی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ سٹڈی سرکل انچارچ انور زیب مشتاق احمد عثمانی حا ضر محمد اور علی محمد نے بھی بختیار مرزا کی صدارت میں ہونے والے اس اجتماع سے خطاب کیا۔ انجینئرمحمد ہمایون خان نے نئے شامل ہونے والے افراد کو مخاطب کرتے ہو ئے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کیلئے اپنی محنت و جدوجہد کے ازالے کیلئے سیاسی کفارے کے طور پراس سے کئی گنا زیادہ کام پیپلز پارٹی کیلئے کریں تاکہ تبدیلی اور میرٹ کے ان نام نہاد علمبرداروں کو عبرتناک شکست دی جا سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات