این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو ٹیبلٹس فراہمی کا سلسلہ جاری

پیر 25 جون 2018 11:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور سمیت تمام اضلاع میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی اساتذہ کو ٹیبلٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اساتذہ کو ٹیبلٹس متعلقہ سنٹرز سے جلدوصول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ تعلیم کے ٹیچر انڈکشن پروگرام کے تحت 2017ء میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی، سی ٹی اور ایس ایس ٹیز ساتذہ کوٹیبلٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ان ٹیبلیٹس کو سرکاری کام اور تربیت کیلئے استعمال کیاجاسکے، ٹیبلیٹس میں اساتذہ کی رہنمائی کیلئے کورسز دیئے گئے ہیں جن میں ہر ایک لرننگ مینجمنٹ سسٹم اکاؤنٹ ہوگا،ٹیبلٹس کے استعمال کے حوالے سے آئی ٹی ماہرین ان اساتذہ کو15روز تک تربیت دیں گے ،اس اقدام کا مقصد اساتذہ کی تعلیمی صلاحیت اورٹیچنگ سکلزبہتربنانا ہے۔