اپنے روشن مستقبل کیلئے تعلیم کو ووٹ دیں‘امجد علی شاہ

پیر 25 جون 2018 11:56

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مالاکنڈ کے حلقہ پی کی18سے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن میںکامیابی کے بعد مالاکنڈ کو کرپشن فری اورضلع میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے گا، ماضی کے نمائندوں نے علاقے اور نئی نسل کو تعلیمی پسماند گی میں رکھ کر بڑا ظلم و زیادتی کی ، تمام مسائل کا حل تعلیمی انقلاب میں مضمر ہے، اس دفعہ عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے تعلیم کو ووٹ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوںمیں بڑے بڑے شمولیتی اجتماعات سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔اجتماعات سے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب آمیر خورشید ربا نی زونل امیر رحمن گل اور انچارج الیکشن سیل محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔امجد علی شاہ نے کہاکہ عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اور انھیں تبدیلی قوم پرستی اور غریب کے نعروں پر اب مذید ور غلا یا نہیں جا سکتا ۔