افغانستان کی ٹیم 11 جولائی کو لارڈز میں ایم سی سی الیون سے ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی

پیر جون 11:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) افغانستان کی کرکٹ ٹیم 11 جولائی کو لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم پر ایم سی سی الیون سے ون ڈے میچ کھیلے گی ،ْایم سی سی ینگ کرکٹر کا اعزاز پانے والے افغان پلیئر محمد نبی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم سی سی الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ دوسرا موقع ہوگا جب ایم سی سی نے کسی ایسوسی ایٹ ملک سے اپنے کلب کا میچ شیڈول کیا، گزشتہ سال نیپال سے مقابلے کو دیکھنے کیلئے تقریباً چھ ہزار شائقین نے گرائونڈ کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :