شمالی و جنوبی کوریا کی متحدہ ٹیم ایشیائی گمیز میں شرکت کرے گی

دونوں ممالک کی باسکٹ بال کی ٹیمیں شمالی کوریائی دارالحکومت پیانگ یانگ میں4 جولائی کو ایک دوستانہ میچ بھی کھیلیں گی

پیر 25 جون 2018 11:58

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء)رواں برس منعقد ہونے والی ایشیائی کھیلوں میں جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں کے ایتھلیٹس کا متحدہ دستہ شرکت کریگا ،ْ ان دونوں ملکوں نے 2018 میں جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں بھی اکھٹے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

ایشیائی گیمز میں ایک مشترکہ دستہ روانہ کرنے کیلئے جنوبی کوریا کے سرحدی قصبے پانمٴْنجوم میں دونوں کوریائی ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام کی میٹنگ 18جون کو ہوئی۔ ایشیائی گیمز رواں برس 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور پالم بانگ میں منعقد ہوں گے۔ دونوں ملکوں کی باسکٹ بال کی ٹیمیں شمالی کوریائی دارالحکومت پیانگ یانگ میں4 جولائی کو ایک دوستانہ میچ بھی کھیلیں گی۔