رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات1.12ملین ٹن تک بڑھ گئیں

پیر 25 جون 2018 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات1.12ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران صرف3 ہزار937 ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے گندم کا برآمدی ہدف1.4 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے اور مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران 1.12 ملین ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں گندم کی برآمدات سے 222 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ ملای سال میں جولائی تا مئی کے دوران صرف ایک ملین ڈالرکی گندم برآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :