چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا

ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تک 65کلومیٹر سی پیک منصوبے کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا

پیر 25 جون 2018 12:14

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تک 65کلومیٹر سی پیک منصوبے کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا جبکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ فاٹا ترجمان کے مطابق منصوبے کیلئے جلد زمین کی خریداری کے عمل کا آغازکیا جائے گا اور اس طرح سی پیک منصوبے پر جلد کام کا آغازکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ فاٹا کے عوام کیلئے امن، خوشحالی و ترقی اور پسماندگی کے لئے ایک نیا پیغام لایا ہے۔

متعلقہ عنوان :