رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً 1.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں

پیر جون 12:14

رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً 1.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 18.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 2.4 ملین افراد نے سٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے اپلائی کیا ہے اور انہیں 350 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پاکستانی 175 ارب روپے سے زائد کی خیرات صدقات کرتے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے دوران دیگر کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔