اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی

پیر جون 12:14

اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مارچ 2018ء کے دوران 29.7 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 6.2 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :