چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے مکمل پیداوار کا آغاز اگست میں ہو جائے گا

پیر 25 جون 2018 12:14

چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے مکمل پیداوار کا آغاز اگست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اگست میں مکمل پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد جاوید آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے 2 یونٹ مکمل ہو چکے ہیں اور تیسرا یونٹ اگست میں مکمل ہونے کے بعد مکمل پیداواری استعداد 108 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا

متعلقہ عنوان :