خشک سالی کے باعث جرمنی کی گندم کی پیداوار 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان

پیر جون 12:17

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) حالیہ خشک سالی کے باعث جرمنی کی گندم کی پیداوار 6.5 فیصد تک کم ہوجانے کا امکان ہے۔ جرمن فارمرز ایسوسی ایشن کے سربراہ جوکم رکویڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ مئی کے دوران جاری رہنے والی خشک سالی اور گرم موسم سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے اور رواں سال اس کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر اور خشک سالی کے باعث بالٹک کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جرمنی کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل نصف اور بعض میں مکمل طور پر ختم ہونے کے خدشات ہیں جس کے نتیجے میں گندم کی کل ملکی پیداوار کم ہوکر 22.89 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :