لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں ‘فلمسٹار ثناء

پیر جون 12:58

لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں ‘فلمسٹار ثناء
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں ،محبت خوبصورت جذبہ ہے اگر کوئی اسکے مقام کو سمجھے ، آج بھی محبت کا لاثانی جذبہ موجود ہے مگر اصل محبت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرصت کے اوقات میں اگر شوہر بیوی کے ساتھ گھریلو امور میں ہاتھ بٹا دے تو اس میں کوئی ہحج نہیں ، میرے شوہر فخر امام اس معاملے میں مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوبارہ شوبز میں آنے کا موقع ملے تو اپنا نام ثناء ہی رکھوں گا کیونکہ مجھے یہ نام راس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے شوبز میں جتنا کام کیا شادی کے بعد اس سے دوگنا زیادہ کام کررہی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ میری متعدد ڈرامہ سیریل آن ایئر ہیں جبکہ اگلے ماہ ایک فلم بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :