پروڈیوسر مقصود حسین ججا کو ڈاکٹروں نے چہل قدمی کی ہدایت دیدی،فنکاروںنے عیادت کی

پیر 25 جون 2018 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر مقصود حسین ججا کو ڈاکٹروں نے چہل قدمی کی ہدایت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق مقصود حسین ججا رمضان المبارک کے دوران ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے جس سے انکی کمر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی تھیں اب ڈاکٹروں نے ان کو ہلکی پھلکی ایکسر سائز کرنے کے ساتھ چہل قدمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاہم انہیں بھاری کام کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اداکارہ ہما علی ، ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید ،رائمہ خان ،پائل خان،حاجی رزاق ،آصف رای ،عظیم نوراور گلناز نے انکی رہائشگاہ پر جاکر عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔