Live Updates

اپنے دور اقتدار میں ٹی آئی پی کے ملازمیں کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، عمر ایوب خان

پیر 25 جون 2018 13:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی و سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اپنے مختصر دور اقتدار میں ٹی آئی پی کے ملازمیں کی بحالی اور انکی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ گذشتہ شام ملکیار میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور میں 600 سے زائد پولنگ سٹیشن ہیں، 25 جولائی کو اس ملک میں نظام کی تبدیلی اور بہتری لانے کیلئے آپ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سابق حکومت نے ختم نبوت کا بل پاس کر کے عوام کے جذبات کو مجروع کیا، عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے 100 حلقوں میں گیس کی پائپ لائنیں بچھا کر لوگوں کو لالی پاپ دیا گیا، جب پارٹیوں کے اندر غلط فیصلے ہونے لگیں تو بہتر ہے کہ اس پارٹی سے کنارہ کشی کر لی جائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ لوگوں کے پاس موقع ہے کہ وہ ملک کے ساتھ اپنے علاقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیں اور کامیاب کریں، چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، آنے والے وقت میں صوبہ ہزارہ کے علاوہ دوسرے صوبے بھی بنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات