سابق ایس ایچ او سعید یدون کو ہری پور انچارج ٹریفک وارڈن تعینات کر دیا گیا

پیر جون 13:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق ایس ایچ او سعید یدون کو ہری پور انچارج ٹریفک وارڈن تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او سعید یدون کو ہری پور ٹریفک وارڈن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹریفک وارڈن کی ذمہ داریاں الیاس فرید نبھا رہے تھے۔ الیاس فرید نے اپنی تعیناتی کے دوران ہری پور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کافی محنت کی، رات گئے تک ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ملکر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر اقدامات کئے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا احسن کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :