کاغان میں ڈی ایف سی کے گرانفروشی اور ناقص اشیاء خوردوش فروخت کرنے والے ہوٹلز مالکان پر بھاری جرمانے

پیر 25 جون 2018 13:01

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) صحت افزا مقام ناران و کاغان میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سید اقبال شاہ نے چھاپوں میں گرانفروشی و نرخ نامے آویزاں نہ رکھنے سمیت ناقص اشیاء فروخت کرنے والے نامی گرامی ہوٹلز مالکان کو دھرلیا، مجموعی طور پر ہوٹل مالکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر خوراک انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اقبال شاہ نے دیگر سٹاف کے ہمراہ ضلع کے صحت افزا مقام ناران کے ہوٹلز پر اچانک چھاپے مارے اور گراں فروسی، غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور نرخ نامے آویزاں نہ رکھنے پر کئی نامی گرامی ہوٹلز مالکان دھر لئے اور بعد ازاں انہیں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی جو کبھی ہوٹلز مالکان، دکانداروں، سرکاری ریٹ سے تجاویز کریں گے وہ کسی رعایت کی توقع نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :