سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ستوڑہ فیڈر پر کم وولیٹیج کا مسئلہ حل کروادیا

پیر 25 جون 2018 13:01

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ستوڑہ فیڈر پر کم ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی نے ستوڑہ فیڈر کے کم وولٹیج مسئلہ کو حل کروا کر کام شروع کروا دیا۔ گذشتہ کئی ماہ سے ستوڑہ فیڈر پر کم وولٹیج کے مسائل بنے ہوئے تھے جس کو حویلیاں کے ساتھ منسلک کروانے کیلئے 30 عدد پول کا کام شروع ہو گیا، اگلے ایک ماہ سے پہلے ستوڑہ فیڈر کے کم وولٹیج کے مسئلہ کو حل کروا دیا جائے گا جس سے اس کے ساتھ واٹر سپلائی سکیمز ڈبران، ستوڑا، پیرلاں میرلاں اور دیگر بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ستوڑہ فیڈر کو حویلیاں کے ساتھ منسلک کرنے پر عوامی مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ امیدوار قومی اسمبلی این اے 15 مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہے جو وعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا جائے، ستوڑہ فیٖڈر کا وعدہ تھا جو آج سے اس پر کام شروع ہو گیا ہے، حویلیاں فیڈر کے ساتھ اس کی منسلکی سے 30 عدد پول لگا کر گرڈ کے ساتھ ملا دیا جائے گا، حویلیاں گرڈ کے ساتھ ستوڑہ فیڈر کی منسلکی سے کم وولٹیج کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام سے انہیں کوئی دور نہیں رکھ سکتا۔

متعلقہ عنوان :