میجر عاصر جلیل فخر ہزارہ اور پاکستان کے مایہ ناز سپوت تھے، ہارون قریشی

پیر 25 جون 2018 13:01

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) میجر عاصر جلیل فخر ہزارہ اور پاکستان کے مایہ ناز سپوت تھے، ان کی ناگہانی وفات سے نہ صرف ہزارہ بلکہ پورا پاکستان اشک بار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پریس کلب حویلیاں کے صدر ہارون قریشی، جنرل سیکرٹری محمد حنیف ہزاروی اور دیگر اراکین نے محمد شہزاد کے چچا زاد بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میجر عاصم جلیل پاکستان رینجرکا فخر اور ملک و قوم کا عظیم سرمایہ تھے، ہزارہ کے عوام آپ سے بے پناہ محبت کرتے تھے، ان کی وفات پر گہرا رنج دکھ ہوا۔ انہوں نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :