کھلابٹ سیکٹر نمبر2 کے مختلف مقامات پر منشیات کے منظم اڈے چلنے کا انکشاف

پیر 25 جون 2018 13:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کھلابٹ سیکٹر نمبر2 کے مختلف مقامات پر مبینہ طور پر منشیات کے منظم اڈے چلنے کا انکشاف ہوا ہے، معا شرتی ناسوروں نے مضبوط نیٹ ورک قائم کرلیا ہے، منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوانوں کو مزید منشیات جیسی لعنت کی طرف راغب کر سکتا ہے۔ شہریوں نے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر معاشرتی ناسوروں کے خلاف خفیہ تحقیقات کے بعد سخت سے سخت کاروائی اور آخری منشیات فروش کے خاتمہ تک مہم کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کریں۔

کھلابٹ سیکٹر نمبر دو چھوہر کالونی کے رہائشی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ چھوہر کالونی کے کھیتوں میں معاشرتی ناسوروں کا مضبوط نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے جہاں پر منشیات فروش اپنے مخصوص اوقات کے دوران اپنے اپنے مقام پر منشیات کی فروخت اور سپلائی کر کے راہ فرار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے بتایا کہ منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد کے گذر اوقات کی وجہ سے ہمارے بچوں کا باہر نکلنا مشکل ہو چکا ہے، ہماری آبادی کے رہائشیوں نے تھانہ کھلابٹ پولیس کو بھی آگاہ کر رکھا ہے مگر تاحال پولیس گشت ممکن نہیں ہوئی۔

شہریوں نے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکٹر نمبر دو کے کھیتوں اور دیگر مقامات پر منشیات فروشی کے خلاف خفیہ تحقیقات کے بعد انسانی جانوں کے دشمنوں اور معاشرتی ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت سے سخت کارروائی اور مہم جاری کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ منشیات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور مزید نوجوانوں کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :