کھنہ پل انٹرچینج پر تعمیراتی کام عید الفطر کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا

پیر جون 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) اسلام آباد ایکسپریس وے پر کھنہ پل انٹرچینج پر تعمیراتی کام عید الفطر کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ یہ منصوبہ رواں سال ستمبر تک مکمل ہو گا۔ سی ڈی اے کے حکام نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کھنہ پل انٹرچینج پر تعمیراتی کام عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا اور اب منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے منصوبہ پرتقریبا78فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی22 فیصد کام ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ کھنہ پل انٹرچینج پر ایک پل30 جون تک مکمل ہوگا جبکہ دوسرا پل ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوہان انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جس پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ حکام نے بتایا کہ سوہان اور کھنہ پل انٹرچینج کے دونوں منصوبوں پر دو ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کے پہلے مرحلے میں آئی 8- انٹرچینج کی تکمیل کے بعد کورال چوک اور سوہان انٹرچینج مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کھنہ پل انٹرچینج پر کام ستمبر میں مکمل کرلینے کے بعد سگنل فری کوریڈور عملی طور پر زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک سگنل فری ہوجائے گا۔

سگنل فری کوریڈور کے تیسرے مر حلے میں کورال چوک سے روات تک ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اس منصوبے کے لئے حکومت نے فنڈز کی منظوری دے دی ہی ، فنڈز ملنے کے بعد اس تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ اس اہم منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے، منصوبے کی افادیت کے پیش نظر اسے جلد مکمل کرنا موجودہ انتظا میہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کورال چوک سے روات تک کے تیسرے مرحلے کے لئے سینٹرل ڈویلپمنیا گیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ جہاں منصوبے کو سرعت کے ساتھ مکمل کر نے کے لئے پر عزم ہے وہاں اس اہم شاہراہ پر مر حلہ وار کام کرنے کا بنیادی مقصد اس شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنا ہے کیونکہ مرکزی شا ہراہ ہونے کی وجہ سے اس شاہراہ پر ٹریفک کا دبائو بہت زیادہ ہے۔ تیسرے مر حلے میں کورا ل چوک سے نیول اینکریج تک چار رویہ سڑک کے علاوہ سروس روڈ ویسٹ کی تعمیر بھی سگنل فری کوریڈور کے منصوبے کا حصہ ہے جبکہ کورال سے روات تک بوسیدہ پلوں کی ازسر نو تعمیر بھی منصوبے میں شا مل ہے جس کے لئے ممتاز فرموں اور تعمیراتی کمپنیوں سے مالی اور تکنیکی آفرز حا صل کی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :