کریتی سینن نے فلم ’’وہ منیاں‘‘ سے کنارہ کشی اختیار کرنے بارے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا

پیر 25 جون 2018 13:05

کریتی سینن نے فلم ’’وہ منیاں‘‘ سے کنارہ کشی اختیار کرنے بارے تاحال ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم ’’وہ منیاں‘‘ سے کنارہ کشی اختیار کرنے بارے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریتی سینن کے بارے میں گزشتہ دنوں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ مصروف شیڈول کے باعث فلم ’’وہ منیاں‘‘ کاحصہ نہیں ہوں گی تاہماب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم ساز ابھی بھی کریتی سے رابطے میں ہیں اور فلم کے حصہ ہونے یانہ ہونے بارے کریتی نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا، فلم کی کاسٹ میں کریتی سینن کے ساتھ تاپسی پنو نطر آئیں گی۔ فلم کی عکسبندی اپریل سے شروع ہو کر جون میں مکمل ہونی تھی لیکن کریتی کے مصروف شیڈول کے باعث فلم کی عکسبندی آئندہ سال اپریل میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :