واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

پیر 25 جون 2018 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد114300کیوسک اور اخرج 159100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد53100 کیوسک اور اخراج53100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 27000 کیوسک اور اخراج 40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 33800کیوسک اور اخراج5900 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1426.28 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.716 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.823 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.70فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.093 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :