ٹینڈے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 25 جون 2018 13:08

فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ماہرین زراعت نے ٹینڈے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ٹینڈا جو صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی ایک اہم ترین سبزی ہے اس کی کاشت بروقت یقینی بنائیں تاکہ گرم اور خشک موزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں 10سی15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اس کے بعد کھیت کو پانی لگادیں ۔ انہوںنے کہاکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے اور کاشت کیلئے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگائے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور ایک بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ملاکر ڈالنے سے بہتر پیداوارحاصل ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :