کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

پیر جون 13:08

فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء)ماہرین زراعت نے کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کاشتکاروں کو زمین کی ذرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سی12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلانا چاہیے تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح مل جائے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار کھیت کو ہموارکرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے ہوئے رائونی کر لیںاور وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل چلاتے ہوئے سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار کھیت کے وتر آنے پر تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگاکر ان کے اوپر کھاد بکھیر کر پٹڑیاں بنا لیں ۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی و معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔