لیبیا میں اغواء کیے گئے تین ترک باشتدوں کو رہا کر دیا گیا

رہائی پانے والے افراد کو طرابلس کے ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے روانہ کر دیا گیا،عالمی حمایت یافتہ حکومت

پیر 25 جون 2018 13:17

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) خانہ جنگی کے شکار افریقی ملک لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے بتایا ہے کہ اغوا شدہ تین ترک باشندوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں ترک ورکروں کو جنوبی لیبیا میں گزشتہ برس نومبر میں اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والے افراد کو طرابلس کے ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اغوا کاروں کا تعلق ایک غیر معروف مسلح گروپ سے ہے۔ رہائی پانے والی ترک کمپنی ای این کے اے ٹیکنیک کے ملازم ہیں جو لیبیا کے صحرائی شہر اٴْباری میں ایک پاور پلانٹ قائم کر رہی تھی۔ اس اغوا کی واردات کے بعد اٴْباری پلانٹ پر کام بند کر دیا گیا تھا۔