اپوزیشن کا سرکاری ٹی وی پر نتائج کے اعلان میں جانبداری کا الزام

دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرکے ترکی کو ڈرانے والوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے، اپوزیشن کا اعلان

پیر جون 13:17

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) صدر طیب اردوان نے فتح کااعلان کردیا، اپوزیشن نے فوری طور پر شکست قبول کرنے سے انکار کردیا اور سرکاری ٹی وی پر نتائج کے اعلان میں جانبداری کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے صدارت کے لیے مینڈیٹ دے دیا ہے، عدلیہ پر اعتبار بڑھانے کیلیے اقدامات جاری رہیں گے، امید ہے انتخابی نتائج پر انگلی اٹھاکر جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ انتخابی کشیدگی کو بھلاکر ملک کے مستقبل پر توجہ دیں، انسانی حقوق اور شہری آزادی یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہیں، دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرکے ترکی کو ڈرانے والوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے، جمہوریت اور معیشت کی بہتری کا سفر جاری رکھیں گے۔