ممبئی میں شدید بارشوں سے کئی علاقے زیر آب ،ٹرینوں اورجہازوں کی آمدورفت متاثر

سڑکوں پر پانی جمع،ٹریفک کی روانی بھی متاثر،ممبئی سمیت مختلف شہروں میں جمعرات تک بارشیں جاری رہنے کی توقع

پیر 25 جون 2018 13:17

ممبئی میں شدید بارشوں سے کئی علاقے زیر آب ،ٹرینوں اورجہازوں کی آمدورفت ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، فلائٹ آپریشنز اور شہر میں چلنے والی ٹرین سروس میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آٓگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، فلائٹ آپریشنز اور شہر میں چلنے والی ٹرین سروس میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ممبئی سمیت مختلف شہروں میں جمعرات تک بارشیں جاری رہنے کی توقع ہے۔