حوثی ملیشیا کا اہم کمانڈرسعید ابوبکر الحریری منحرف ہوکر سرکاری فوج میں شامل

پیر 25 جون 2018 13:17

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں سرکاری فوج کے ہاتھوں پے درپے شکست کے بعد ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا میں پھوٹ پڑ گئی اور جنگجو منحرف ہونے کے بعد سرکاری فوج میں شامل ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ کے بریگیڈ پانچ کے سربراہ میجنر جنرل سعید ابو بکرالحریری باغیوں سے الگ ہوگئے ہیں اور انہوں نے سرکاری فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر یمن کے عسکری اور طبی ذرائع کے مطابق الحدیدہ میں حوثیوں کا ایک فیلڈ کمانڈر عبدالکریم مروان اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے مغربی ساحلی محاذ پر لرائی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے کئی سرکردہ لیڈروں جن میں کرنل بندر یحیی معیض، شرف محمد منصور القحوم اور کئی دوسرے شامل ہیں کی المحویت گورنری میں تدفین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :