چین ، کفائت شعاری قوانین کی خلاف ورزی ،

7199افسران کو سزائیں 4973کیس درج کئے گئے، سزا پانے والوں میں وزارتی سطح کے افسران بھی شامل ہیں

پیر جون 13:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) چین میں 7199افسران کے خلاف کفائت شعاری قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی ہے۔ان میں وزارتی سطح کے افسران بھی شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انہیں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دروان پارٹی کے ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

ان افسران کے خلاف 4973کیس درج کئے گئے تھے،چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیشن برائے نظام و ضبط نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ان ملزمان کی طرف سے کی جانے والی بدعنوانیوں میں غیر قانونی الائونس یا بونس حاصل کرنا ایک مشترکہ بے قاعدگی تھی جبکہ اس کے علاوہ ان پر غیر قانونی تحائف حاصل کرنے اور سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال بھی ان کے جرائم میں شامل تھا۔

کل 27099سرکاری ملازمین کوسال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران18985مقدمات میں سزائیں دی گئیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی نے 2012میں غیر ضروری اخراجات کم کرنے کیلئے ایک 8نکاتی کفائت شعاری پروگرام جاری کیا تھا۔جس پر چینی کمیونسٹ پارٹی کا مرکزی کمیشن برائے نظام و ضبط صوبائی حکومتوں مرکزی پارٹی، سرکاری اداروں وفاقی حکومت کے زیر انتظام کاروباری کمپنیوں اور مرکزی مالیاتی اداروں سے کفائت شعاری قوانین پر عمل درآمد کے بارے میں ہر ماہ رپورٹ طلب کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :