تحریک انصاف نے پوری دنیا کے لوٹے اکٹھے کر لیے ،ْخواجہ آصف

پیر جون 13:35

تحریک انصاف نے پوری دنیا کے لوٹے اکٹھے کر لیے ،ْخواجہ آصف
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پوری دنیا کے لوٹے اکٹھے کر لیے۔

(جاری ہے)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک میں اب کوئی خلائی مخلوق نہیں، البتہ لوٹا سیاست کے باعث بیت الخلائی مخلوق آگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ عوامی فیصلے کیخلاف عدالتوں میں جاتے رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے انتخابات کی طرح مسلم لیگ ن کے مخالفین آئندہ الیکشن میں بھی شکست سے دوچار ہوں گے۔