لاہور چڑیا گھر میں تین سال کے طویل انتظار کے بعد بالاخر تین زرافوں کا اضافہ

ایک نر اور دو مادہ زرافے جنوبی افریقہ سے منگوائے گئے ،مالیت ایک کروڑ 99 لاکھ روپے ہے

پیر 25 جون 2018 13:35

لاہور چڑیا گھر میں تین سال کے طویل انتظار کے بعد بالاخر تین زرافوں کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) چڑیا گھر میں تین سال کے طویل انتظار کے بعد بالاخر تین زرافوں کا اضافہ ہوگیا ۔لاہور چڑیا گھر میں مختلف جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے اور نئے جانوروں کی خریداری پروگرام کے تحت تین زرافے لاہور چڑیا گھر لائے گئے ہیں، لاہور چڑیا کا واحد زرافہ 2015ء میں مرگیا تھا جس کے بعد اس کا پنجرہ خالی تھا، ایک نر اور دو مادہ زرافے جنوبی افریقہ سے منگوائے گئے ہیں جن کو ایک ماہ تک نگرانی میں رکھا جائے گا اور ان کے صحت مند رہنے کے بعد ہی ادائیگی کی جائے گی، 3 زرافوں کی مالیت ایک کروڑ 99 لاکھ روپے ہے، لاہور چڑیا گھر کے لئے مجموعی طورپر 11 کروڑ روپے مالیت کے جانوروں کی خریداری کی جارہی ہے جن میں ہاتھی، دریائی گھوڑا اور گینڈا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف پنجاب خالد عیاض نے کہا کہ نئے جانوروں کی آمد سے لاہور چڑیا گھر کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوگا، ہاتھی، گینڈا، دریائی گھوڑا اور چمپینزی بھی جلد لاہور چڑیا گھر کی رونق بڑھائیں گے، انہوں نے بتایا کہ لاہور چڑیا گھر سمیت لاہور سفاری زو اور پنجاب کے دیگر وائلڈ لائف پارکوں کے لیے بھی نئے جانور اورپرندے خریدے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :