آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا

پیر جون 13:35

آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔جس میں سرگودھا کے 5 قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 88 سے سابق ایم این اے ندیم افضل چن،،حلقہ این اے 89 سے اسامہ غیاث میلہ،،حلقہ این اے 90 سے سابق ایم پی سے ڈاکٹر نادیہ عزیز،،حلقہ این اے 91 سے سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ،آفیشل ویب سائٹ پر ٹکٹوں کا اعلان کرتے ہوئے فہرست میں سرگووھا کے حلقہ این اے 92کا ٹکٹ ظفر احمد قریشی کی بجائے صاحبزادہ قاسم سیالوی کو الاٹ کیا جس نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔

(جاری ہے)

اس حلقہ سے ان کے کزن سابق ایم پی اے نظام الدین سیالوی امیدوار ہیں۔