Live Updates

سرگودھا سے 4ڈاکٹرز پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

پیر 25 جون 2018 13:35

سرگودھا سے 4ڈاکٹرز پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سرگودھا سے 4ڈاکٹرز پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ۔جبکہ ایک ڈاکٹر ٹکٹ کے حصول میں قومی اور صوبائی اسمبلی تین حلقوں سے امیدوار ہیں ۔ایک ڈاکٹر نے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں چھ ڈزکٹرز نے کاغزات زمزدگی داخل کئے جن میں حلقہ این اے 88 سے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ مسلم لیگ ن کے، حلقہ این اے 90 سے سابق خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز تحریک انصاف سے،اسی حلقہ میں ڈاکٹر ارشد شاہد ایم ایم اے کے،حلقہ این اے 91 سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی مسلم لیگ ن کے امیدواربن گے جن کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

۔جبکہ سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان این اے 90،پی پی 77 اور پی پی 78 سے لیگی امیدوار اور ٹکٹ کی دوڑہ میں ہیں ۔مسلم لیگ ن نے ان حلقوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا۔سرگودھا کے حلقہ پی پی 76 سیڈاکٹر نجف علی بھٹی مسلم لیگی امیدوار کامل شمیل گجر کے حق میں دستبرداری کااعلان کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات