سرگودھا‘ پانچ افراد کے قتل میں پولیس بھلوال نے مقتولہ ثناء کے مبینہ شوہر کے بعد تفتیش میں مقتول طفیل کے دو بھتیجوں کو حراست میں لے لیا

پیر 25 جون 2018 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سرگودھا کے چک 11شمالی میں گھر کے پانچ افراد کے قتل میں تھانہ صدر پولیس بھلوال نے مقتولہ ثناء کے مبینہ شوہر کے بعد تفتیش میں مقتول طفیل کے دو بھتیجوں کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر بھلوال نے گھر میں فائرنگ سے ظفیل اس کی بیوی مجیداں 3 بچوں کاشف ،ثمر اور ثناء کے قتل کی واردات پرقتل اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث مقتولہ ثناء کے مبینہ شوہر عامر کو اٹک سے گرفتار کر کے تھانہ میں تفتیش کے دوران بعض شواہد کی روشنی میں مقتول طفیل کے 2 بھتجوں دانش اور اس کے بھائی کو فیصل آباد سیحراست میں لے لیا۔

جن سے پوچھ گھچہ سمیت جائے وقوعہ سے ملنے والے آلہ قتل اور شواہد سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے حکام نے اس کیس کو ٹریس کرنے کے لئے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جو باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے تمام شواہد اور پہلووں پر مصروف کاروائی ہے ۔معلوم ہوا ہے پولیس حقائق تک پہنچ گئی ہے اورحکام کو اب تک کی پیش رفت سے اگاہ کر دیا ہے جبکہ پولیس ٹیم ابھی تمام حالات واقعات اور حقائق کوصیغہ راز میں رکھے ھوئے ہے ۔