صعدہ میں حوثیوں کا بھاری جانی نقصان،

لبنانی حزب اللہ کے آٹھ دہشت گرد ہلاک صعدہ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک کمانڈر اور اس کے ساتھ دیگر ساتھی بھی مارے گئے،عرب اتحاد

پیر 25 جون 2018 13:40

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) یمن میں حوثیوں کے گڑھ صعدہ گونری میں سرکاری فوج اور اتحادی فوج کے مشترکہ حملوں میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔صعدہ میں عقبہ مران کے مقام پر حملوں میں 41 حوثی باغی ہلاک اور ان کی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں حوثیوں کے گڑھ صعدہ گونری میں سرکاری فوج اور اتحادی فوج کے مشترکہ حملوں میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔صعدہ میں عقبہ مران کے مقام پر حملوں میں 41 حوثی باغی ہلاک اور ان کی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔عرب اتحاد کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ صعدہ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک کمانڈر اور اس کے ساتھ دیگر ساتھی بھی مارے گئے۔