شام، سرکاری فوج کے ہاتھوں 70باغی ہلاک،

غیر عسکری علاقے سے باغیوں کی پسپائی

پیر 25 جون 2018 13:54

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کے ہاتھوں 70 کے قریب باغی حملہ آور ہلاک ہوئے،غیر عسکری علاقے میں باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس وزارت دفاع کے مطابق شام کے جنوبی حصے میں غیر عسکری علاقے میں باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں اداروں نے ملکی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دوران شامی فوج کے ہاتھوں 70 کے قریب باغی حملہ آور ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن میں شامی فوج کو روسی فضائی مدد بھی حاصل تھی۔ شامی فورسز ملک کے جنوبی صوبہ درعا میں باغیوں کے خلاف پیشقدمی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :