سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کا قریبی ساتھی گرفتار

ْ مذکورہ ساتھی ساڑھے چار بلین ڈالرز کی خرد برد کے مرتکب پایا گیا ،ادارہ انسداد بد عنوانی

پیر 25 جون 2018 13:54

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کے ایک قریبی ساتھی کو(ون ایم بی ڈی) کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا، مذکورہ ساتھی ساڑھے چار بلین ڈالرز کی خرد برد کے مرتکب پایا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ایک قریبی ساتھی کو 1MDB کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔42 سالہ اس شخص کو اتوار کی شام ملائیشیا کے انسدادی بدعنوانی کے ادارے کے ہیڈکوارٹرز میں سوال جواب کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس شخص کا نام تاہم ظاہر نہیں کیا گیا۔ نجیب رزاق پر الزام ہے کہ وہ 1MDB نامی ریاستی فنڈ میں ساڑھے چار بلین ڈالرز کی خرد برد کے مرتکب ہوئے تاہم وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :