کیلیفورنیا ،رہائشی عمارات آگ کی لپیٹ میں

12عمارات خاکستر، 600عمارات کو خطرہ، ہزاروں افراد بے گھر

پیر جون 13:54

کیلیفورنیا ،رہائشی عمارات آگ کی لپیٹ میں
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگنے والی جنگلاتی آگ نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 12عمارات جل کر خاک جب کہ 600عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگنے والی جنگلاتی آگ نے کئی عمارتوں کو جلا دیا ہے جبکہ سینکڑوں دیگر خطرات کا شکار ہیں۔

کلیئر لیک اوکس کے قریب ہفتے کے روز لگنے والی جنگلاتی آگ کے سبب اب تک 12 عمارات جل چکی ہیں جبکہ 600 کے قریب دیگر عمارات اس خطرے سے دو چار ہیں۔ اتوار کے روز تک قریب 12 مربع میل کا علاقہ اس آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔ حکام نے سپرنگ ویلی نامی علاقے کے تمام رہائشیوں کو گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا ہے۔ اس علاقے میں تین ہزار کے قریب لوگ رہتے ہیں۔