مہاجرین تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا، یورپی یونین

کسی دوسرے یورپی ملک میں پناہ کے درخواست گزار کو جرمنی میں پناہ نہیں دی جائے گی، جرمن وزیر خارجہ

پیر 25 جون 2018 13:54

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) یورپی یونین کی خصوصی میٹنگ میںمہاجرین تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا،کسی دوسرے یورپی ملک میں پناہ کے درخواست گزار کو جرمنی میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مچابق یورپی یونین کی خصوصی میٹنگ کے باوجود جرمنی میں مہاجرین کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا۔

(جاری ہے)

برسلز میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین کے مسئلے پر موجود باہمی تعاون کے جذبے کو سراہا ہے۔ میرکل کے مطابق جمعرات کو ہونے والی یورپی سربراہی کانفرنس تک اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میرکل کی سیاسی جماعت کی حلیف CSU پارٹی مہاجرین کے حوالے سے یکم جولائی تک یورپی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جرمن وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کے مطابق دوسری صورت میں وہ ایسے مہاجرین کو جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے جن کی سیاسی پناہ کی درخواست کسی دوسرے یورپی ملک میں جمع ہو چکی ہو۔

متعلقہ عنوان :