جرمنی، رہائشی عمارت میں دھماکا،

2درجن سے زائد افراد زخمی

پیر جون 13:54

ووپرٹال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) مغربی جرمن شہر میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 2درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شہر ووپرٹال کے ایک علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے اور پھر آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم پچیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ حادثہ تھا یا کوئی واردات تھی۔

مغربی جرمنی کے شہر ووپرٹال میں ایک رہائشی عمارت میں ہفتے کی رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس خبر کی تصدیق جرمن پولیس کی جانب سے کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق نصف شب سے قبل ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متعدد منزلوں پر مشتمل عمارت اور قریبی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق دھماکے سے متعلقہ عمارت کا تہہ خانہ اور اس کے اوپر کی تین منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔بعد ازاں متاثرہ عمارت آتشزدگی کا شکار بھی ہو گئی جس سبب متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اکیس افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں جبکہ چار شدید زخمی ہوئے۔