زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

اس وقت پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز بھی مشکل نظر آ رہی ہے ، منیجنگ ڈائریکٹر زمبابوے

پیر 25 جون 2018 13:56

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیوچر ٹور پروگرامز کے تحت آسٹریلیا نے دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ اور پاکستان نے دو ٹیسٹ کھیلنے تھے تاہم زمبابوے کرکٹ نے مالی بحران کے پیش نظر ہوم ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین کے مطابق انکی ٹیم کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اسلئے پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز بھی مشکل نظر آ رہی ہے، مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ہمیں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز موخر کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :