کیریبین پریمیئر لیگ 2018 8 اگست سے شروع ہوگی

ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جیسن ہولڈر بارباڈوس ٹریڈنٹس کے قائد ہونگے

پیر 25 جون 2018 13:56

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء)کیریبین پریمیر لیگ 2018 8 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

،انہیں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

26 سالہ ہولڈر کو 56 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ایونٹ 8 اگست سے 16 ستمبر تک شیڈول ہے، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے کہ بارباڈوس کی ٹیم گزشتہ سیزن میں 10 میں سے صرف 4 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر رہی تھی۔